14 جون، 2008، 3:07 PM

منو چہر متکی

ایران افغانستان کی تعمیر نو میں مدد فراہم گا

ایران افغانستان کی تعمیر نو میں مدد فراہم گا

جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ منو چہر متکی نے پیرس میں افغانستان کی تعمیر نو کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران افغانستان کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ منو چہر متکی نے پیرس میں افغانستان کی تعمیر نو کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میںکہا ہے کہ ایران  افغانستان کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرےگا۔

منو چہر متکی نے پیرس میں فرانسیسی ٹی وی چینل فرانس 24 کے ساتھ گفتگو کترے ہوئے پیرس میں افغان حکومت ، اقوام متحدہ اور حکومت فرانس کی مشترکہ کوششوں سے بلائی جانے والی ڈونر کانفرنس اور اس میں اپنی شرکت کو افغان حکومت اور اداروں کی حمایت کے مترادف قرار دیا ۔ جناب منوچہر متکی نے افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی وسیع موجودگي کے بارے میں کہا کہ دوسرے ممالک کی جانب سے افغانستان کے لۓ کی جانے والی امداد سنجیدہ ، ہمہ گیر اور افغانستان میں جلد از جلد استحکام پیدا ہونے اور ترقی کرنے کے مقصد سے ہونی چاہۓ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ گزشتہ سات برسوں سے یورپی ممالک نے افغانستان میں جو پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں وہ ناکام ہوچکی ہیں اور افغانستان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے افغانستان حکومت کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔

 

News ID 699162

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha